لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے کوٹ خواجہ سعید کے گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے چھ بچوں میں سے تین بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
ایک ہی گھر سے میتیں اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا لاہور کے علاقے کوٹ خواجہ سعید شیر شاہ روڈ پر گھر کی دوسری منزل پر آگ لگنے سے 11سالہ زین،8 سالہ دعا، 5 سالہ انہان، 5 سالہ مناہل، 2 سالہ اذلان اور 2 سالہ آذان جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے۔
ان کی میتیں صبح گھر پہنچیں تو رشتہ دار پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔ تین بچوں کی اجتماعی نماز جنازہ قریبی گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ بچوں کی المناک موت سے ہر آنکھ اشک بار اور ہر چہرہ غمگین تھا۔