رمادی :عراقی فوج پیچھے ہٹ گئی، داعش کا آپریشن کمان پر قبضہ

ISIS

ISIS

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے شہر رمادی میں داعش اور فورسز کے درمیان دو روز سے جاری لڑائی میں پانچ سو افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، عراق کےشہر رمادی میں داعش کے جنگجوؤں اور فورسز میں لڑائی جاری ہے۔ جس کی وجہ سے ہزاروں افراد گھر چھوڑ کرمحفوظ مقامات کی طرف جارہےہیں۔

جبکہ عراقی صوبےالانبارکے ترجمان گورنر کے مطابق، عراقی فوج پیچھے ہٹ گئی ہے اور داعش نے رمادی میں آپریشن کمان پر قبضہ کرلیا ہے۔