سیول (جیوڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کوریا میں سیول کے قومی قبرستان کا دورہ کیا اور سابق فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
نریندر مودی نے قومی قبرستان میں پھولوں کی چادر بھی چڑھائی، سیول کے قومی قبرستان میں تین کورین صدور ، فوجیوں اور پولیس اہلکاروں سمیت ایک لاکھ 73 ہزار مدفون ہیں۔
بھارتی وزیر اعظم پیر کو دو روزہ سرکاری دورے پر جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول پہنچے جہاں وہ کورین صدر پارک جیون ہائی کے ساتھ علاقائی امور اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ نریندر مودی چین ، منگولیا اور جنوبی کوریا کے دوروں کے بعد 18 مئی کو واپس بھارت روانہ ہوں گے۔