پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

Children

Children

لاہور (جیوڈیسک) محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے شروع ہوں گی جبکہ تعلیمی ادارے پندرہ اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔

محکمہ اسکولز ایجوکیشن کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ نجی اسکولز سمر کیمپ کی کوئی فیس وصول نہیں کر سکیں گے۔

اگر فیس وصول کی گئی تو ایسے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔