سیول (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کیخلاف مزید پابندیاں لگانے پر غور کیا جا رہا ہے کیونکہ وہ بات چیت شروع کرنے کیلئے اپنے ایٹمی پروگرام کو روکنے کیلئے ضروری اقدامات نہیں کر رہا۔
جنوبی کوریا کے وزیرخارجہ ینگ بیانگ کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شمالی کوریا پر پُر تشدد کارروائیاں کرنے کا الزام لگایا۔
جنوبی کوریا کو بھرپور تحفظ فراہم کرنے کے اپنے وعدوں کی پاسداری کی یقین دہانی کرائی۔