پشاور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں برہمنوں کا ٹولہ اور ان کے قائدین سیاسی پنڈت ہیں۔
لیاقت علی خان کے قتل سے لے کر کراچی میں حالیہ قتل وغارت کے حقائق قوم کے سامنے لانے کے لیے ٹرتھ کمیشن بنایا جائے۔ پشاور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ملک میں غریب کو انصاف نہیں ملتا۔ زر اور زور کی بنیاد پر فیصلے ہوتے ہیں۔
یہاں تک کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں انصاف کے لیے بھی ہزاروں روپے درکار ہوتے ہیں۔ سراج الحق نے سیاسی جماعتوں کو برہمنوں کا ٹولہ اور ان کے قائدین کو سیاسی پنڈت قرار دیا ہے۔