سنگاپور (جیوڈیسک) سانحہ نلتر میں زخمی ہونے والے انڈونیشیا کے سفیر برہان محمد انتقال کر گئے۔
انڈونیشیا کے سفیر برہان محمد سانحہ نلترمیں زخمی ہوئے تھے، حادثے کے باعث ان کے جسم کا 70 فیصد حصہ جھلس گیا تھا، وہ سنگاپور کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے وہ جہان فانی سے کوچ کر گئے۔
وزیراعظم نواز شریف کا انڈونیشیا کے سفیر برہان محمد کےانتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کےایصال ثواب اورلواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔
ان کا کہنا تھا کہ مرحوم نے پاکستان اور نڈونیشا کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی واضح رہے کہ سانحہ نلتر میں انڈونیشا کے سفیر کی اہلیہ بھی جاں بحق ہو گئی تھیں۔