وزیرآباد: چار مسلح افرادنے فائرنگ کر کے نوجوان قتل اور دوسرا شدید زخمی کر دیا۔ گکھڑکا رہائشی نوجوان رضوان شاہ کیبل نیٹ ورک چلاتا ہے جو امریکہ میں مقیم مہدی جٹ زبردستی قبضہ کرنے کے لئے اکثر فون پر قتل کی دھمکیاں دیتا تھا۔
گزشتہ روزاس کے کارندوںعدنان عرف دانی اورببو چیمہ نے نیونورا کوٹ روڈگھات لگا رکھی تھی اورجب رضوان شاہ اپنے ملازم قاسم کے ہمرا ہ موٹر سائیکل پرسواروہاں سے گزراتوملزمان نے سیدھی فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میںرضوان شاہ جاںبحق اوراس کے ساتھی قاسم شدیدزخمی ہوگیا۔جسے تشویشنا ک حالت کے پیش نظرلاہورریفرکردیاگیا ہے۔
مقتول رضوان شاہ ڈویژنل صدر کیبل آپریٹرایسوسی ایشن سیدصابر حسین شاہ کاسگابھا نجاتھاجس کے بہیمانہ قتل پرپنجاب بھرکے کیبل آپریٹرزنے قاتلوںکی فوری گرفتاری اورانصاف کی فرا ہمی کامطا لبہ کیاہے۔