لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پولیس نے سراغ رساں کتے کی مدد سے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق جنوبی کیلی فورنیا میں پولیس نے 2 مشتبہ خواتین کو پہلے ہی کار حادثے کے بعد گرفتار کر لیا تھا جبکہ ایک مشتبہ شخص قریبی رہائشی علاقے میں ایک گھر میں چھپ گیا۔
پولیس پیچھا کرتے ہوئے گھر پہنچ گئی اور مشتبہ شخص کی تلاش شروع کردی۔ کتے کے اشاروں پر پولیس نے گھر کے پچھلے حصہ میں واقع شیڈ کا دروازہ توڑا۔ کتا مشتبہ شخص کو گھسیٹتا ہوا باہر نکال لایا۔ جس کے بعد پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا اور اسپتال پہنچا دیا۔