پاکستان میں داعش کی سرگرمیوں کو سنجیدگی سے لیا جائے ‘امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) دہشتگردی کے عفریت نے پاکستانی کی معاشی رگوں سے لہو نچوڑ لیا ہے اور عوام کو ایسے احساس عدم تحفظ سے دوچار کردیا ہے جس کے باعث آج پاکستان کا کوئی بھی شہری خود کو اپنے گھر کے اندر بھی محفوظ تصور نہیں کرتا ان حالات میں سابق وزیر داخلہ کی جانب سے جنوبی پنجاب میں داعش کی سرگرمیوں کے حوالے سے کئے جانے والے انکشاف کو سنجیدگی سے لینے اور اس پر توجہ دیتے ہوئے پانی سر سے اونچا ہونے کے بعد باڑبنانے یا سانپ گزرجانے کے بعد لکیر پیٹنے کی روایت دہرانے کی بجائے قبل از وقت اقدامات اور ترجیحات کے تعین کی ضرورت ہے۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ”را “ کے ملوث ہونے کے مقتدر شخصیات کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب سب جانتے ہیں کہ بھارتی ایجنسی ”را “ پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دینے کے ساتھ اس کی سلامتی کی دشمن بھی بنی ہوئی ہے تو پھر پاکستان میں اس کا نیٹ ورک ختم کیوں نہیں کیا جارہا اور بھارت کو شمن ملک ڈیکلیئر کرنے کی بجائے اسے پسندیدہ ملک قرار دینے کی پالیسی قوم کی سمجھ سے بالاتر اور اقتدار پرستوں کی مفاد پرستی کی عکاس ہے۔