لاہور ( 19 مئی 2015) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زببر حفیظ نے کہا ہے کہ حکومت کی انرولمنٹ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، تعلیمی اداروں میں داخلے کی شرح بڑھانے کے لئے وظائف کا اجراء کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کے دورے کے دوسرے دن کارکنان کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کو اولین ترجیح میں رکھے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔پاکستان میں کروڑوں بچے تعلیم سے محروم ہیں اور سڑکوں پر پھر رہے ہیں، ایک جانب اسکول جانے والے بچوں کی تعداد تشویشناک حد تک کم ہے تو دوسری جانب تعلیم ادھوری چھوڑنے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔
لازمی پرائمری تعلیم کے مقاصد آج تک حاصل نہیں ہو سکے حالانکہ پہلی جماعت سے میٹرک تک تعلیم کی ذمہ دارس لحاظ سے صوبوں کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں یہ امید کی جانی چاہئے کہ صوبے آئندہ مالی سال میں تعلیم کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کر کے زیادتیوں کا ازالہ کریں گے۔ زبیر حفیظ نے پالیسی ساز اداروں سے مطالبہ کیا کہ تعلیم کو نظر انداز کرکے قوم کے مستقبل کو تاریک نہ کیا جائے۔ یکساںنظام اور نصاب تعلیم ملک بھر میں رائج کیا جائے۔