جھنگ: ممکنہ سیلاب کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی دفترریسکیو1122 میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید کے زیرسرپرستی فلڈ موک اکسرسائز کے حوالہ سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں فلڈ2015کے پیش نظرتمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔
اس موقع پر ڈاکٹر طار ق سعید نے کہا کہ ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو جانچنے اور مزید بہتری اور نکھار لانے کیلئے موک اکسر سائز کا انعقاد نا گزیر ہے۔انہوںنے کہا کہ فلڈ کے دوران اور کسی بھی مشکل گھڑی میں انسانی جانوں کو بچانا اور ان کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔لہٰذا کسی بھی غفلت یا کوتاہی سے قیمتی جانوں کا نقصان ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر طارق سعید نے مزید کہا کہ ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ وارانہ تربیت بہت ضروری ہے جس کیلئے موک اکسر سائز تریموں ہیڈ ورکس کے مقام پر ٹریننگ دی جائیگی۔انشااللہ مورخہ 21 مئی بروز جمعرات بوقت صبح نو بجے موک اکسر سائز اغاز ہو جائے گا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کواڈینٹر افیسر نادر چٹھہ صاحب ہوگے۔