یمن میں حملے جاری، حکومت کا حوثی باغیوں کیساتھ مذاکرات سے انکار

Yemen

Yemen

صنعا (جیوڈیسک) یمن کے دارالحکومت صنعاء میں سابق صدر عبد اللہ صالح کے حامی جنگجوئوں کے ٹھکانوں پر پہلی بار بمباری کی گئی۔ ریپبلکن گارڈ میزائل بریگیڈ کے بیس کو نشانہ بنایا گیا۔

یمنی نائب صدر خالد باح نے کہا حوثی باغیوں سے اس وقت تک مذاکرات نہیں ہونگے جب تک وہ سلامتی کونسل کی قرار داد پر عمل نہیں کرتے جس میں کہا گیا ہے وہ شہروں سے نکل جائیں اور قبضے میں لئے ہتھیار واپس کر دیں۔

اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے ترجمان نے کہا متاثرین تک امداد پہنچانے کیلئے لڑائی میں وقفہ ڈالا جائے ۔ امداد لیکر آنیوالے ایرانی بحری جہاز پر نامعلوم طیارے نے پرواز کی جبکہ مراکشی پائلٹ کا جسد خاکی ریڈ کراس کے حوالے کردیا گیا۔