صدر تنظیم آئمتہ المساجد جماعت اہلسنت ضلع لیہ کی زیرصدارت اجلاس

Layyah

Layyah

لیہ : صدر تنظیم آئمتہ المساجد جماعت اہلسنت ضلع لیہ کی زیرصدارت دفتر ادارہ نورالاسلام میں تنظیم آئمتہ المساجد جماعت اہلسنت تحصیل لیہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوجوان عالم دین علامہ نذیراحمدرضا نے کہا ہے حکومت معاشرہ کی دیگر کمیونٹیوں کی طرح آئمة المساجد کے مسائل پر توجہ دے۔

آئمتہ المساجد عام مسلمانوں اورنمازیوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔مسلمان اپنے روزمرہ کے مسائل کے شرعی حل کے لیے ان سے ہی رابطہ کرتے ہیں۔اس لیے انہیں کوئی بھی مسئلہ بتانے سے پہلے مکمل تحقیقات کرلینی چاہییں۔تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری خدابخش بصری آف لاہوراورنعت شریف پیش کرنے کی سعادت حافظ محمدربانی نے حاصل کی۔جنرل سیکرٹری تنظیم آئمة المساجدمولانامظفرحسین باروی نے اجلاسد کاایجنڈاپیش کیا۔علامہ نذیراحمدرضانے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک میں پانچ سوآیات مبارکہ فقہ پر ہیں۔

لوگ کیاکہیں گے کاخوف دل سے نکال دیناچاہیے۔انہوںنے کہا کہ آئمة المساجدقابل احترام ہیں اس لیے ادارہ نورالاسلام میں سب سے زیادہ عزت آئمة المساجدکی ہی کی جاتی ہے۔اجلاس میں قاری محمدلقمان سعیدی، مولاناگل محمدباروی، قاری رشیداحمد،قاری اعجازحسین، قاری عبدالطیف باروی،مولاناارشادفرید، علامہ حق نوازنورانی،مولانا محمدحنیف اورمحمدصدیق پرہارسمیت آئمة المساجد نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔