تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تحصیل لاوہ کے ملحقہ آبادیوں کے روڈز، گلیاں و نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حکومتی نمائندے بے خبر اور وزیر اعلی پنجاب کے دعوئوں کو لاوہ اور ملحقہ علاقے نفی کرنے لگے، اہلیان لاوہ کا منتخب نمائندوں سے بنیادی مسائل حل کرنے کا پر زور مطالبہ۔تفصیل کے مطابق لاوہ شہر ایشاء کا سب سے بڑ ھ قصبہ کہلواتا تھا جس کو گز شتہ چند سا لو ں سے تحصیل کا درجہ دیا گیا لیکن لا وہ کی ملحقہ آ با دیا ں دند ہ شاہ بلا ول سے دربٹہ ،یو ٹیلٹی سٹور بن عائشہ والی روڈ،چکی شاہ جی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں روڈوں کی خستہ حا لت نے علا قہ مکینو ں کو شد ید مشکلا ت میں ڈال دیا ہے اور سفر کر نے والے مسا فروں کو شد ید اذیت کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے۔خصو صا دربٹہ اور چکی شاہ جی روڈ انتہا ئی خستہ ہے کہ ان پر پید ل چلنا بھی دشوار ہو گیا اور شہر یوں کو شد ید مشکلا ت کا سا منا کر کے سفر طے کر نا پڑ تا ہے اور دربٹہ کی سینکڑوں کی آ با دی کوصحت جیسی بنیادی سہو لت سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے ۔لا وہ شہر میں اعوان کا لو نی کا پل نہ ہو نے کی وجہ سے پل والی جگہ سے میت گزارنی بھی مشکل ہو جا تی ہے اور ان آ با دیو ں کی گلیوں کی حا لت بھی انتہا ئی خستہ ہے.علا قہ مکینو ں نے منتخب نما ئند وں اور اربا ب اختیار سے مطا لبہ کیا ہے ہما رے بنیادی مسائل اولین تر جیح پر حل کیے جا ئیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) مو ضع بھگٹا ل میں ہیلتھ کی بند بلڈ نگ بھوسے کا سٹاک روم بن گیا،لا کھو ں روپے کی بلڈ نگ ضا ئع ہو نے لگی ۔تفصیل کے مطا بق امتیاز نا می شخص نے بتا یا ہے کہ بھگٹال کے لو گو ں کیلئے حکو مت پنجا ب کی طرف سے ہیلتھ سنٹر بنایا گیا تھا جس کو عر صہ سے بند کر دیا ہے اور اب مر یضو ں کے کمر وں کو بھو سے کا سٹا ک روم بنا لیا ہے اور حکو مت کی لا پر واہی سے لا کھوں روپے کی سرکا ری بلڈ نگ ضا ئع ہو رہی ہے ۔شہر یو ں نے اربا ب اختیار سے مطا لبہ کیا ہے کہ سرکا ری بلڈ نگ کو بھو سے سے خا لی کروا کر اسکو کا ر آ مد لا یا جا ئے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) ڈی پی او چکو ال کی ہد ایا ت پر تھا نہ سٹی پو لیس کا ڈی ایس پی تلہ گنگ کی نگرانی میں سر چ آ پر یشن ،دو ما لک مکا ن اور دو کرایہ داروں پر مقد ما ت درج ،سر چ آ پر یشن جا ری رہے گا ڈی ایس پی تلہ گنگ ۔تفصیل کے مطا بق تھا نہ سٹی کی حدود میں محلہ جھا ٹلہ میں ڈی ایس پی تلہ گنگ مہر نا صر محمود کی نگرانی میں سر چ آ پر یشن ہوا جس میں عبد الر ئو ف ،سلیما ن ،گل دین اور سمیع اللہ کے خلا ف مقد ما ت ہو ئے۔پو لیس کے مطا بق ما لک مکا ن اور کرایہ داروں نے تھا نے میں کو ئی اندراج نہیں کروا یا تھا ۔ڈی ایس پی تلہ گنگ کا کہنا ہے کہ سر چ آ پر یشن جا ری رہے گا جو بھی قا نو ن کے مطا بق نہیں کا م کر ے گا اسکے خلا ف قا نو نی کا روائی ضرور ہو گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ(تحصیل رپو رٹر) حلقہ نکہ کہوٹ میں تعینات پٹواری نور خان کے والد محترم انتقال کر گئے جنہیں اُن کے آبائی گائوں ملتان خورد میں سپردخاک کر دیا گیا ۔اُن کے انتقال پرممبر قو می اسمبلی سر دار ممتاز خا ن ٹمن ،حافظ عمار یاسر،تحصیلدار خالد ستی ،ڈاکٹر نثار احمد ملک (الممتاز ہسپتا ل ) ،ڈاکٹر علی حسنین نقو ی ،کا لم نگار ارشد کو ٹگلہ ،ملک امیر خا ن ٹمن ،حکیم یاسر عز یز ،محمد عمر ان دند ی ،چودھری غلام ربانی ،قاضی عبدالقادر،سنیئر صحا فی چو ہد ری نذ ر حسین ،عبدالمنان،سید ارشاد حسین شاہ کا ظمی ،عابد حسین رجسٹری محرر،عمر حبیب ،حاجی عبدالرئوف آصف اینڈ کو سمیت سرکردہ شخصیات نے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ(تحصیل رپو رٹر) ہفتہ صفائی کے سلسلہ میں گز شتہ روز پریس کلب تلہ گنگ سے ملحقہ محلہ میں صفائی کی گئی ۔سینٹری انسپکٹر سید تصور شاہ کی نگرانی میں عملہ صفائی نے محلہ بھر کی گلی کوچوں کی صفائی کی ۔اس دوران ٹی ایم او میاں محمد انیس نے بھی صفائی عمل کا مشاہدہ کیا ۔ٹی ایم اے افسران نے لوگوں سے اپیل کی کہ اپنے گلی محلوں میں صفائی کیلئے خود بھی اپنا کردار ادا کریں۔