نیویارک (جیوڈیسک) مشرق وسطی کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کا مسئلہ کسی بھی وقت پوری دنیا کو پریشان کر سکتاہے ، اسرائیل اور فلسطین اپنے معاملات جلد حل کریں۔
مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نکولائے لادینوف (Nickolay Mladenov ) نے سلامتی کونسل کو اپنی پہلی بریفنگ کے دوران بتایا کہ گزشتہ سال پچاس روزہ جنگ اور غزہ کی تباہی کے بعد عالمی برادری نے تعمیر نو کے وعدے پورے نہیں کیے۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی اور مصر کے ساتھ رفاہ سرحد کی بندش کے باعث غزہ کے شہری شدید غصے میں ہیں اور وہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کا مسئلہ کسی بھی وقت پوری دنیا کو پریشان کر ڈالے گا۔ اس لیے اسرائیلی اور فلسطینی حکام اپنے معاملات جلد حل کریں۔