اسلام آباد (جیوڈیسک) عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع کا امکان ، کمیشن نے 45 روز میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنا تھی۔
ذرائع کے مطابق عام انختابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیشن نے 45 روز میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنا تھی ۔ کمیشن کی مدت 23 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن ازخود اپنی مدت بڑھا سکتا ہے ، کمیشن کے قیام سے متعلق صدارتی آرڈیننس 120 روز کے لیے ہے ،حکومت اس آرڈیننس کو مزید 120 روز کے لیے توسیع دے سکتی ہے جبکہ دوسری بار توسیع کے بعد آرڈیننس کو قومی اسمبلی سے منظور کرانا ضروری ہوگا۔