لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں روزگار اسکیم کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ایگزیکٹ میں جعلی ڈگریاں دینے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ خوشحال پاکستان حکومت کی منزل ہے نظام میں کوئی خرابی نہیں اسی نظام کے تحت ملک کو قائد کا پاکستان بنائیں گے۔ چین کے ساتھ معاہدوں سے قوم میں امید کی کرن پیدا ہوئی دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو با عزت روزگار کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔ پچاس ہزار نوجوانوں میں گاڑیاں بھی تقسیم کی جائیں گی۔