لاہور (جیوڈیسک) قذافی اسٹیڈیم میں ہی کرکٹ دشمنوں کا نشانہ بننے والے امپائر احسن رضا بھی اب بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔
کہتے ہیں کہ چھ سال پہلے ہونے والے حملے کے بعد سے وہ مایوس نہیں ہوئے آج کے اس دن کا انہیں انتظار تھا۔
قومی امپائر کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئی ہے یہ ان کے لیے بہت بڑی خبر ہے جس سے ان کی ساری تلخ یادیں ختم ہو گئیں اور زخم ختم ہو گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ کی کالی رات اب روشنیوں میں تبدیل ہونے جا رہی ہے جس سے کرکٹ دشمنوں کا نشانہ بننے والے احسن رضا سمیت سب بہت خوش ہیں۔