لاہور (ایم اے تبسم سے) معروف شاعرہ وادبی تنظیم ادب سرائے انٹرنیشنل کی جنرل سیکرٹری سفینہ چودھری ایڈووکیٹ کے اعزاز میں ایک شام کا انعقاد 23مئی 2015ء بروز ہفتہ میانوالی کی معروف ادبی تنظیم قلم برائے امن (پین فار پیس ) نے کیا ہے۔
جس کی صدارت گلزار بخاری کرینگے، جبکہ مہمان خصوصی خالدنقش ہونگے ،جس میں معروف ومقامی شعراء کی کثیرتعدادشرکت کریگی،یاد رہے کہ سفینہ چودھری ادبی دنیا کا ایک معتبر نام ہیں جن کی شاعری پر مبنی ایک کتاب شائع ہوکر قارئین سے داد تحسین حاصل کرچکی ہے۔
دوسری کتاب بھی بہت جلد شائع کی جائیگی،سفینہ چودھری پیشے کے لحاظ سے قانون دان ہیں اور گزشتہ چار سے پاکستان کی معروف ادبی تنظیم ادب سرائے انٹرنیشنل کی جنرل سیکرٹری کے طور پر بھی علم وادب کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔