لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے شاد باغ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جاں بحق ہونے والے بچوں کے گھر پہنچے اور بچوں کے لواحقین سے تعزیت کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ کے بچے تو واپس نہیں لا سکتا لیکن غفلت کے ذمہ دار سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ یا ریسکیو 1122 کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچنے کی مکمل تحقیقات ہوں گی اور ذمہ داران کے خلاف ایکشن ہو گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی جی ریسکیو سے دو روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔
واقعہ کی تحقیقات کے لیے چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے انہوں نے ہدایت کی کہ شاد باغ میں فوری طور پر ریسکیو 1122 کا قیام عمل میں لایا جائے۔