حکومت کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ اور عوام کے افتصادی مصائب دور کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ فرقان عزیز بٹ

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ: شباب ملی پاکستان کے نائب صدر فرقان عزیز بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ اور عوام کے افتصادی مصائب دور کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

مسائل کو حل کرنے اور مصائب سے نجات کے لیے مسائل کا تجزیہ اور بیماری کی تشخیص ضروری ہے۔ اس سلسلہ میں موجودہ حکومت کو ماضی کی حکومتوں پر کوئی فوقیت حاصل نہیں ہے۔ ہر حکومت اپنے سے پہلی حکومت کو مسائل اورمصائب کاذمہ دار قرار دیتی ہے۔ اور اپنے لئے مہلت عمل طلب کرتی ہے۔ لیکن جتنا وقت گزرتا چلا جاتا ہے مسائل ناقابل حل اور پیچیدہ ہوتے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کی ڈکٹیشن قبول کرنے میں موجودہ حکومت اور ماضی کی حکومتوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ بعض مناسب اور اداروں میں توچہرے بھی تبدیل ہوتے نظر نہیں آتے اس کی سب سے بڑی مثال ملک کی قتصادی ٹیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی نمائندہ اورمنتخب حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوئی آزادانہ اور خودمختار فیصلے کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے اور ماضی کی حکومتوں اورموجودہ حکومت کی پالیسیوں میں کوئی جوہری فرق موجود نہیں ہے۔