ونر ٹرافی کا اعزاز سعودیہ کراٹے شتوکان فل باڈی کنٹیکٹ کلب نے حاصل کر لیا

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سعودیہ کراٹے شتوکان باڈی کنٹیکٹ کلب ملیر کے زیر اہتمام آل ملیر کراٹے شتوکان چمپئن شپ کا انعقاد سعودیہ اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر کیا گیا اس ایونٹ کی قیادت سندھ کراٹے شتوکان کے صدر محمد مطلب اور ضیااللہ نے کی جبکہ صدارت سرپرست اعلیٰ محمد عتیق رحمت اللہ، عزت الدین تجربہ کار ماسٹر اور معائونت محمد عارف رحمت اللہ اور محمد سلیم نے کی اس ایونٹ میں کراٹے کے مایہ ناز کھلاڑیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور اپنے ویٹ میں چمپئن بننے اور گولڈ میڈیل حاصل کئے تجربہ کار ریفریز نے اس ایونٹ کو سپروائز کیا۔

منصفانہ فیصلے دیئے ٹیکنکل کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ویٹ میں چمپئن اور گولڈ مڈل کی تعداد جمع کرتے ہوئے سعودیہ کراٹے شتوکان فل باڈی کنٹیکٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے آل ملیر شتوکان چمپئن شپ 2015ء کا اعزاز حاصل کرلیا جبکہ رنر اپ ٹرافی قائد اعظم ماڈل کالونی برانچ نے حاصل کی۔

تیسری پوزیشن جوگی موڑ حسن پاور گوٹھ نے حاصل کی اور چوتھی پوزیشن فشر کالونی بانڈو کلب نے حاصل کیا اس موقع پر تمام آفیشل اور ٹیکنیکل ماسٹرز نے اس بات کا فیصلہ کیا کہ آئندہ کراٹے کے ایسے ایونٹ آرگنائز کئے جاتے رہیں گے اس ایونٹ میں ریفریز کے فرائض فدا حسین قادری،فرید خان ،محمد ذاکر ،محمد انور ،محمد عرفان ،ماسٹر پیر بخش ،سیف الرحمن ،ماسٹر نور محمد ،ماسٹر ستار اور ماسٹر زبیر حسینی تھے۔