لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں گتے کی فیکٹری میں لگی آگ پر تا حال قابو نہ پایا جا سکا۔
بند روڈ پر واقع فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پھیلنا شروع کردیا اور آگ پر قابو پانے کے لیے دس سے زائد فائر بریگیڈ گاڑیاں مصروف ہیں۔
آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے ، آگ کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہوچکا ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ مسلسل جدوجہد میں مصروف ہے۔