سبی (محمد طاہر عباس) وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن سبی کے زیر اہتمام خزانہ آفیسر سبی کی کرپشن پانچ فیصد رشوت لینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ زیر قیادت ضلعی صدر شاہ میر خان سیلاچی کیا گیا جس میں ریلوے لیبر یونین ، پاکستان واپڈا ہائیڈرویونین (سی بی اے) ایگرکلچرل ایمپلائزیونین ، ایری گیشن ایمپلائز یونین ، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی احتجاجی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی خزانہ آفس کے سامنے احتجاجی جلسہ عام کی صورت اختیار کرگئی جلسہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت مولانا عبدالواحد نے حاصل کی۔
جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ارشاد احمد، بشیر احمد سومرو نے سرانجام دئیے جلسہ عام سے وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر شاہ میر خان سیلاچی، ایگرکلچرل ایمپلائزیونین کے چیئر مین محمد انور دہپال ، واپڈا ہائیڈرویونین ڈویژنل چیئرمین بشیر احمد چانڈیہ ، ایری گیشن ایمپلائزیونین کے خلیل اللہ ، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صدرمہراب خان خجک،ریلوے لیبر یونین کے امیر علی بلوچ ، ارشاد احمد ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ اور نااہل خزانہ آفیسر نے سبی میں کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے5فیصد رشوت دی جائے تو انکھ بند کرکے دو لکیر ڈال کر دستخط کردتیاہے جس آفیسر کو اپنا نام لکھنا نہیں آتا اس کو حکومت نے خزانہ آفسیر بنا ڈالا ہے جس کی ہر فورم پر مذمت کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ سرکاری ملازمین کا 15میڈیکل الاؤنس پورے بلوچستان میں ملتا ہے نااہل خزانہ آفیسر کی وجہ سے سبی کے سرکاری ملازمین میڈیکل لاونس سے بھی محروم ہیںجو سبی کے ملازمینوں پر ظلم کی انتہا ہے۔
جلسہ عام میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اورسرکاری ملازمینوں کی تنخواہوں میںاضافہ نہ کرنے سے ہمیں کئی مسائل و پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے حکومت مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمینوں کی تنخواہوں میں اضافہ کرے رشوت خور کرپٹ خزانہ آفیسر و اسسٹنٹ خزانہ آفیسر کا فوری طور پر تبادلہ کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ برقرار رکھیں گے جس کی تمام ذمہ داری حکام بالا پر عائد ہوگی ہم اپنے ساتھیوں کے جائز حقوق کے حصول کیلئے کٹ مرنے کو بھی تیار ہے سبی کے تمام ملازمین اپنے مسائل کے حل کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد و منظم ہوجائیں بعدازان خزانہ آفیسر کے خلاف جلسہ عام کے شرکاء نے نعرے بازی کی اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔