سیاسی قوتوں کا اتحاد و اشتراک ہی قومی مفاد میں ہے ‘ امیر پٹی

karachi

karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پرویز مشرف ‘ پیر پگارا اور چوہدری شجاعت کے درمیان مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کو یکجا کرنے کیلئے اتفاق رائے پر تینوں سیاسی بڑوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ صدر محمد سلیمان راجپوت ‘ نائب صدر یونس سایانی ‘ سیکریٹری راجہ محمد انور ایڈوکیٹ ‘ اقبال ٹائیگر ‘ حاجی امیر علی خواجہ ‘ اقبال چاند ‘ میڈم انیتا ‘ میڈم تبسم ناز و دیگر نے کہا کہ وطن عزیز کو لاحق خطرات ‘ قومی مسائل کے حل ‘ دہشتگردی و بحرانوں سے نجات اور عوامی و قومی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام سیاسی قوتوں کا ایک قومی ایجنڈے پر متفق ہونا اور یکجا ہوکر مشترکہ و متحدہ جدوجہد ہی قومی مفاد میں ہے۔

قومی مفاد کی جانب پہلا قدم بڑھانے پر ہم مشرف ‘ پیر پگارا اور چوہدری شجاعت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں مگر اس مثبت اقدام کا مقصد حصول اقتدار نہیں بلکہ قومی استحکام و مفاد اور عوامی ترقی و خوشحالی ہونا چاہئے جس کیلئے خود مختار ڈویژنل کونسلوں پر مشتمل مقامی خود مختاری کا قیام ناگزیر ہے اور اگر تینوں بڑے مقامی خود مختاری کے نفاذ کو قومی ایجنڈہ بناکر اس کی تکمیل کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو یکجا کرنے پرآمادگی کا اظہار کرتے ہیں تو محب وطن روشن پاکستان پارٹی بھی یقینا اس اتحاد کا احصہ بن کر قومی و عوامی چچمفاد کیلئے ہر طرح سے مشرف ‘ پیر پگارا ور چوہدری شجاعت سمیت تمام سیاسی و جمہوری قوتوں کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہے۔