ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری) ٹنڈوآدم شہر سے غیر قانونی انکروچمنٹ کا تصور ختم کر کے شہر کو مثالی شہر بنائیں گے چیف میونسپل آفیسر ٹنڈوآدم، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن چیف میونسپل آفیسر ٹنڈوآدم کی طرف سے شہر کے پوش علاقے میںبلا امتیاز کاروائی کرکے انکروچمنٹ کا خاتمہ کیا گیا
اس کے دائرہ کو وسیع کرنے کے ساتھ ساتھ اس کار وائی کو وقتاً فوقتاً کرتے رہنے کے عزم کا اظہار نیشنل پریس کلب ٹنڈوآدم کے صحافیوں کے وفد سے بات کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ بعض کاروباری حلقوں کی طرف سے مجھ پر کافی دبائو ہے مگر چونکہ حکام بالا اور معزز عدالت کے ججز کی طرف سے احکامات جاری ہوئے۔
عوامی شکایات کے ازالے کے لیے بھی انکروچمنٹ کے خلاف کاروائی کرنا بہت ضروری ہو گیا تھاانھوں نے ایم۔اے۔جناح روڈ ،کالی روڈ،جوہر آباد روڈپر قائم دوکانوں کے مہاگے کینسل کرنے کے نوٹسز بھی جاری کئے اور کہا کہ عوام کی بھلائی کے لئے مجھ سے جو کچھ ہوا کروں گا میں عوام کا خادم ہوں اور اس شہر سے غیر قانونی انکروچمنٹ کا تصور ختم کر کے شہر کو مثالی شہر بنائیوں گا۔