خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات 30 مئی کو ہوں گے، تیاری مکمل

Election

Election

پشاور (جیوڈیسک) مئی کو خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔بلدیاتی معرکے کےلیے لوئر دیر میں بھی امیدوار میدان میں اترگئے ہیں اور اپنی جیت کےلیے پر امید ہیں۔ لوئر دیر میں 30 مئی کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریا ں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

ضلع بھر میں 5لاکھ 90ہزار89رجسٹرڈ ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے،الیکشن کمیشن لوئر دیر کے حتمی اعداد و شمار کے مطابق ضلع کے 41 وارڈوں میں 415امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ لوئر دیر میں 553پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے اور ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں جبکہ خواتین کو ووٹ ڈالنے کی مکمل ازادی ہوگی۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں آزاد امیدواروں نےبھی کاغزات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات اچھے بات ہیں مگر اس دفعہ سسٹم کو بہت مشکل بنادیا گیاہے جس میں ایسے امیدوار بھی شامل ہےجو اقلیتی فارم اور جنرل فارم میں فرق نہیں کرسکتے۔میں اسی بات پر حیران ہو کہ میرے وارڈ میں جنرل نشست پر میرے 7رشتہ دار انتخابات لڑ رہے ہیں سوچ رہا ہوں کس کو ووٹ دو یاانتخاب کے دوران علاقہ چھوڑ کے نکل جاؤ۔

بلدیاتی انتخاب لڑنے والے امیدوار کہتے ہیں کہ الیکشن جیت کر وہ اپنے علاقے کو ماڈل بنائیں گے اور ہر وہ کوشش کی جائے گی علاقے کی بہتری کےلیے جو اب تک کسی ایم این اے اور ایم پی اے نے بھی نہ کیا ہو۔ضلع میں بلدیاتی انتخابات کیلیے امیداروں کی مہم زور و شور سے جاری ہے ،سیاسی ماہرین کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں اصل مقابلہ سیاسی جماعتوں کےدرمیان ہے جس میں پی پی پی ،جماعت اسلامی ۔اے این پی،اور پی ٹی آئی نمایاں ہیں۔