بالٹیمور (جیوڈیسک) بالٹیمور پولیس کے چھ اہلکاروں پر افریقی نژاد شہری کی ہلاکت کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ امریکہ کے شہر بالٹیمور میں گرینڈ جیوری نےافریقی نژاد امریکی فریڈی گرے کی دورانِ حراست ہلاکت کے معاملے میں چھ پولیس اہلکاروں پر فردِ جرم عائد کر دی۔
الزامات کی زد میں آنے والے تمام پولیس اہلکاروں نے رضاکارانہ طور پر خود کو شہر کی جیل میں پیش کیا تھا جس کے بعد انہیں معطل کر دیا گیا۔ عائد شدہ الزامات میں دوسرے درجے کے قتل کا الزام برقرار رکھا گیا ہے۔
فریڈی گرے کی ہلاکت کے بعد پرتشدد ہنگامے شروع ہوگئے تھے ۔ پولیس اہلکار دو جولائی کو عدالت میں پیش ہوں گے۔