لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکارنے کہاہے کہملک دشمن عناصر کی ذلت و رسوائی کا آغاز ہوچکا ہے بھتہ مافیا، فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں، چوروں، ڈکیتوں، اور بے گناہوں کا قتل عام کرنیوالوں سمیت وطن عزیز پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والوں کا یوم حساب قریب آن پہنچا ہے۔
اب ایسے عناصر آپریشن ضرب عضب سے نہیں بچ سکتے اور انشاء اللہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کی بدولت ملک وقوم تقدیر بدلے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشترکالونی لاہور میںجامع مسجدمدینہ کرمانوالی میںتنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیراہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ ”علماء و مشائخ کانفرنس ”سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پوری قوم افواج پاکستان کی احسان مند ہے اور ان کو ان تاریخی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنی فورس کے جنرل سیکرٹری قاری محمد حنیف نقشبندی نے کہاکہ ملک دشمن عناصر بذدلانہ کاروائیوں سے قوم کو ڈرا نہیں سکتے اور نہ ان کا حوصلہ پست کرسکتے ہیںافواج پاکستان کے جوانوں کی روزبروز کامیابیوں نے قوم کے سرفخر سے بلند کردیئے ہیں پیر محمد راشد نقشبندی نے کہاکہ پوری قوم بالخصوص مشائخ عظام کی دعائیں افواج پاکستان کے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ وہ وقت بہت قریب ہے جب دین اسلام اور ملک وقوم دشمنوں کا خاتمہ ہوجائے گا اور ان پاکستان حقیقی امن کا گہوارہ بناکر اقوام عالم پر ثابت کریگا کہ پاکستانی قوم پرامن قوم ہے کانفرنس سے پیر سید احمد ندیم شاہ ، پیر سید ظہور اللہ شاہ ، علامہ قاری محمد یوسف ، علامہ قاری محمد یاسین ، قاری محمد فیاض عطاری ، قاری غلام حیدر عطاری، علامہ عامر سجاد سیفی، علامہ قاری غلام محی الدین قادری اور غلام بہاول شیررضوی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور افواج پاکستان کی کامیابیوں پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور شہداکے درجات کی بلندی اور ملکی استحکام کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔