تلہ گنگ کی خبریں 22/5/2015

MNA

MNA

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) ملتان خورد اور ڈھوک ٹاہلی پر سوئی گیس پائپ لائن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد جس کے چیف گیسٹ ممبر قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن تھے اور انکے ہمراہ ملک امیر خان ٹمن اور حلقہ پی پی تئیس کے متوقع امیدوار حکیم یاسر عز یز بھی مو جود تھے۔ سر دار ممتاز خا ن ٹمن نے ڈھوک ٹا ہلی اور ملتان خورد کے محلہ کبیر آ باد میں سو ئی گیس پا ئپ لا ئن کے منصو بے کا افتتا ح کر دیا ، علا قے میں خو شی کا سما ں اوردن بد ن سر دار ممتاز ٹمن گروپ میںاضا فہ ہو رہا ہے ۔۔ تقر یب میں سا بق کو نسلر فضل دین ،سکندر حیا ت ،محمد اشر ف سمیت دیگر سینکڑوں افراد نے شر کت کی ۔تقر یب سے ممبر قو می اسمبلی سر دار ممتاز خا ن ٹمن نے خطا ب کے دوران کہا کہ میرا مشن اپنے حلقے کی عوام کو زیا دہ سے زیا دہ سہو لیا ت فراہم کر نا ہے اور حلقہ این اے اکسٹھ میں تر قیا تی منصو بو ں پر بڑ ی تیز ی کے ساتھ کا م جا ری ہے میں نے ہر با ر عوام کے مسا ئل حل کیے ہیںاور اسی مشن کو جا ری رکھو ں گا ۔حلقے کی عوام نے مجھے تیسر ی بار منتخب کیا ہے جس کا حلقے کی عوام کا میں بے حد مشکور ہو ں اور قو می الیکشن کمپین کے دوران کیے گئے وعدوں کی تکمیل ہو نا شروع ہو گئی ہے جلد تلہ گنگ ضلع کے نو ٹیفکیشن بھی عوام کے سپر د کر دیا جا ئے گا ۔ملک امیر خا ن ٹمن نے خطا ب کے دوران کہا کہ ہمارا ما ضی اور حال عوام کے سا منے ہیں ہم پر تنقید کی جا رہی ہے کہ تر قیا تی کا م ہم نے شروع کروائے ہیں جن کا حقیقت سے کو ئی تعلق نہیں ہے ہمارا جینا مر نا اس حلقے کی عوام کیلئے ہے ہم ہر وقت عوام کے مسائل کے حل پر توجہ دیے ہو ئے ہیں ۔حلقہ پی پی تئیس کے متوقع امیدوار حکیم یاسر عز یز نے کہا کہ سوئی گیس منصو بے کی دوبارہ بحا لی ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ٹمن کی سفا رش پر کی گئی ہے جو لو گ آ ج با ر بار کہتے ہیں کہ سو ئی گیس منصو بہ ہما ری کا وشوں سے شروع ہو ا ہے انکے پاس کو ئی ثبو ت ہے تو سا منے لا ئیں تا کہ دودھ کا دودھ اور پا نی کا پا نی ہو جا ئے ۔حلقے کی عوام کے مسا ئل کے حل کیلئے سر دار ممتاز خا ن ٹمن اور حا جی امیر خا ن ٹمن نے دن رات ایک کر رکھا ہے ہم ہربا ت دلا ئل کے ساتھ کر تے ہیں نہ کبھی جھو ٹ کا سہا را لیا ہے۔اس علا قے کو سو ئی گیس کا تحفہ سر دار ممتاز خا ن ٹمن نے دیا تھا اور اب مکمل بھی انہی کے دور میں ہو گا ۔سر دار ممتاز خا ن ٹمن تلہ گنگ ضلع کا نو ٹیفکیشن بھی عوام کو دے کر اپنا قر ض اتار دیں گے یہ ہمارا آ پ سے وعدہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) ٹی او آ ر چکوال ملک خلیل احمد نیئر کی والد ہ محتر مہ اور سا بق نا ئب نا ظم ملک الطا ف کھر یال دل کا دورہ پڑ نے سے اچا نک انتقال کر گئے ، انکی نما زجنا زہ میں سینکڑوں افراد نے شر کت کی انہیں سینکڑوں سوگواروں کی مو جو دگی میں سپر د خا ک کر دیا گیا ہے ۔والد ہ کے انتقال پر ملک خلیل احمد نیئر سے ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ٹمن ،ملک سیلم اقبا ل ،ایم پی اے سر دار ذوالفقار دلہہ ،ڈاکٹر نثار احمد ملک ،اے سی تنو یر الر حمن ،ڈی ایس پی مہر نا صر محمود ،ڈاکٹر علی حسنین نقو ی ،کا لم نگار ارشد کو ٹگلہ ،ملک امیر خا ن ٹمن ،حکیم یاسر عز یز ،ملک ابرار ڈھلی ،ملک عارف ادلکہ ،محمد عمر ان دند ی ،ملک فیروز دویا ل ، میا ں محمد ملک جھا ٹلہ ،سید ارشاد حسین شاہ کا ظمی سمیت دیگر سر کر دہ شخصیا ت نے اظہا ر تعز یت کی.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Gulam Murtza

Gulam Murtza

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) مو ضع ملکوال میں ایک شخص گھر میں ڈریکٹ تا ریں لگا کر بجلی چوری کر تے ہو ئے پکڑا گیا ہے ،مقد مہ درج ۔تفصیل کے مطا بق تھا نہ صدر پو لیس کو ایس ڈی او واپڈا نے درخواست میں بتا یا ہے کہ اللہ دتہ ساکن ملکوال گھر میں بجلی کی تا ریں ڈ ریکٹ لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا اور حکو مت کو ہزاروں روپے کا نقصا ن پہنچا یا جا رہا تھا۔پو لیس نے ایس ڈی او کی درخواست پر مقد مہ درج کر لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ سر کل میں جنر ل ہو لڈ اپ کے دوران 17مو ٹرسا ئیکل بند کیے گئے اور چاروں تھا نو ں میں تھا نہ صدر پو لیس سب سے زیا دہ مو ٹرسا ئیکل بند کر کے بازی لے گیا ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ سر کل میں غیر رجسٹر ڈ مو ٹرسا ئیکلو ں کے خلا ف جنر ل ہو لڈ اپ کے دوران تھا نہ سٹی اور ٹمن پو لیس نے چار چار ،لا وہ دو اور تھا نہ صدر پو لیس نے سات مو ٹر سائیکل بند کیے اور تما م مو ٹر سائیکلو ں کی رجسٹر یشن تک نا کہ بند یا ں گا ہے بگا ہے جا ری رہیں گی ۔تما م تھا نو ں میں سے سب سے زیا دہ مو ٹر سائیکل تھا نہ صدر پو لیس نے بند کر کے با زی لے لی۔پو لیس حکا م کا کہنا ہے کہ زیا دہ تر مختلف وارداتوں میں غیر رجسٹر ڈمو ٹر سائیکل استعما ل کیے جا تے ہیں اور انکی رجسٹر یشن مکمل ہو نے کے بعد جرائم میں خا صی کمی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Speech

Speech

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)وفا ق المدارس العر بیہ پا کستان کا سا لا نہ امتحا ن 16مئی سے 22مئی تک جا ری رہے گا تحصیل تلہ گنگ میں طلبا ء (بینن) کے دو سنٹر قا ئم کیے گئے ہیں جن میں ایک جا معہ صدیقہ اور دوسرا مسجد عمر بن خطا ب میں ہے، گزشتہ دنو ںضلع چکوال کے امیر مولانا غلام مرتضی نے دونوں سنٹر وں کا دورہ کیا ان کے ہمراہ پیر قاری عنا یت اﷲرحمی صا حبزادہ عبد اﷲصدیقی اور مولانا عبید الرحما ن بھی موجود تھے۔امیر مو لا نا غلا م مر تضی نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ وفا ق المدارس العر بیہ پا کستان کے تحت امتحا نا ت لیے جا رہے ہیں اور ضلع چکوال میں ٹو ٹل21سنٹر قا ئم کیے گئے ہیں جس میں سے 10سنٹر بنا ت اور 2بنین کے تحصیل تلہ گنگ میں ، 7سنٹر بنا ت اور 2سنٹر بنین چکوال میں بنا ئے گئے ہیںہر پیپر 4گھنٹے پر محیط ہوتا ہے طلبا ء کی تعداد 250 اور طا لبا ت کی تعداد 1200ہے۔ انکا مز ید کہنا تھا کہ مختلف علا قوں سے چھ سو کے لگ بھگ علما ء آ تے ہیں اور پیپرز کی مکمل چیکنک کے بعد ایک ما ہ کے اندر ہی رزلٹ انا و ئس کر دیا جا تا ہے ۔ ضلع چکو ال کے امیر کا مز ید کہنا تھا کہ بعض چند مما لک اسلا م کو بد نا م کر نے کیلئے مختلف الزاما ت لگاتے ہیں جن کا حقیقت سے کو ئی تعلق نہیں ہے اسلا م ایک پر امن مذ ہب ہے اور ہمیشہ اسلا م نے امن کا درس دیاہے ہم ان عنا صروں کو اپنے عز ائم میں کا میا ب نہیں ہو نے دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) ڈھر نا ل بوائز ہا ئی سکو ل نمبر دو میں 29بچوں میں سو لر سسٹم تقسیم کیے گئے ،کلا س انچار ج ملک یعقو ب صا لح اور ہیڈ ما سٹر کو اہل علا قہ کا خر اج تحسین ۔تفصیل کے مطا بق ڈھر نا ل بوائز ہا ئی سکو ل نمبر دو میں پر وقار تقر یب کا انعقا د کیا گیا جس میں نما یا ں پوزیشن لینے والے طا لبعلموں میں سو لر سسٹم تقسیم کیے گئے ۔دسو یں کلا س کے انچارج ملک یعقوب صا لح ،سا ئنس ٹیچر مہتا ب احمد اور ہیڈ ما سٹر سلطا ن ذکر یا ثا قب کی انتھک محنت کی وجہ سے دسویں کلا س کا رزلٹ سو فیصد رہا اور 2013کو فا رغ التحصل ہو نے والے17بچوں کو چودہ اگست کی تقر یب میں سو لر سسٹم دئیے گئے جبکہ با قی 29طا لبعلموں میں گز شتہ دنو ں ہو نے والی تقر یب میں سو لر سسٹم تقسیم کیے گئے ہیں ۔سو لر سسٹم حا صل کر نے والے کا شف ،محمد آ صف ،محمد رئیس ،شبیر ،مظہر عباس ،محمد شہزاد ،تا بش عمر ان ،جیند عمر ان ،محمد فیصل نواز ،مبشر صد یق ،تا بش جا وید ،جا وید عمر ان ،تا بش عمر ان ،سید واجد، علی ،محمد ذیشان ،سید ذیشان علی سمیت دیگر سٹو ڈنٹ تھے ۔تقر یب میں سکو ل کمیٹی کے ممبران ملک احمد خا ن ،حا جی محمد صد یق ،محمد اشر ف ،حا جی سکندر خا ن ،طا ہر محمودنے بھی شر کت کی اور سکو ل انتظا میہ کی انتھک محنت کو سر اہا اور حو صلہ افزائی کی۔