مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 22/5/2015

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) سمگلر کی رینجر پر فائرنگ جوابی فائرنگ سے سامان پھینک کر انڈیا کی طرف فرار، رینجر اہلکاروں نے زیرو لائن سے 200گز کے فاصلے پر ناکہ لگا رکھا تھا کہ سمگلر کو دیکھ کر رکنے پر حکم دیا جس پر سمگلر نے فائرنگ کر دی، 12ڈنڈے مور سگریٹ پھینک کر انڈیا کی طرف فرار، تفصیلات کے مطابق رینجر کے سب انسپکٹر ذیشان حیدر نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ رینجر اہلکاروں محمد اقبال، عبدالحق، جاوید خاں نے زیرو لائن سے 200گز کے فاصلے پر BPنمبر 139/14-139/15کے درمیان روٹین کا ناکہ لگا یا ہوا تھا کہ رات 8بجے کے قریب ایک نا معلوم سمگلر کندھے پر سامان اٹھائے انڈیا کی طرف جا رہا تھا جسے رکنے کا حکم دیا گیا جس پر سمگلر نے رینجر اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ پر سمگلر سامان پھینک کر انڈیا کی طرف فرار ہو گیا، سامان میں سے 18ہزار روپے مالیت کے 12ڈنڈے مور سگریٹ کے بر آمد ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)منہ بولی بہن نے مزار پر سلام کرنے کیلئے لائی خاتون سے زیادتی کروا ڈالی، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، تفصیلات کے مطابق قصور کی رہائشی حنیفاں بی بی کے مطابق میری منہ بولی بہن نرگس بی بی نا معلوم ڈرائیور کے ہمراہ کار پر میرے گھر آئی اور کہا کہ مزاربا با مٹھوہ شاہ پر منت پوری ہونے پر سلام کرنے جانا ہے جس پر وہ مجھے ساتھ لے آئی اور سلام کرنے کے بعد کہا کہ واپسی پر ویرانے میں لیجا کر امجد اور اصغر کے حوالے کر دیا کہ تمہارا شکار آ گیا ہے جس پر مذکورہ افراد نے اسلحہ کے زور پر اجتماعی زیادتی کر ڈالی، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے حنیفاں بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)دو نا معلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر دفتوہ کے رہائشی کو لوٹ لیا، مزاحمت پر سیدھی فائر کر دیا، ملک فقیر حسین محفوظ، ڈاکو فرار، تفصیلات کے مطابق ملک فقیر حسین صبح کے وقت رکشہ پر سوار ہو کر مصطفی آباد کی طرف آ رہا تھا کہ دو نا معلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر 7ہزار روپے نقدی و موبائل فون چھین لیا، اور سیدھا فائر کر دیا جس سے ملک فقیر حسین محفوظ رہا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے والا ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد میاں جسیم احمد تبدیل،ذوالفقار حمید نے چارج سنبھال لیا، ن لیگی رکن اسمبلی منشیات فروشوں کا شفارشی بن گیا،معافی نہ دینے پر تبدیل کروایا گیا، ذرائع، تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں، جواریوں اور جعلی مشروبات کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے والا ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد میاں جسیم احمدکو تبدیل کر دیا گیا، با اثر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک ن لیگی رکن اسمبلی منشیات فروشوں کو ن لیگ کی اعلی قیادت کے پاس لیکر گیا تھا کہ مذکورہ افراد انتہائی شریف شہری ہے اور ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد میاں جسیم احمد انہیں ناجائز ہراساں کر رہا ہے، جس پر ن لیگی قیادت نے اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے اسے تبدیل کر وادیا، جبکہ انسپکٹر ذوالفقار حمید نے بطور ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد جوچارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)قارئین سے مقامی صحافی محمد شاہد قادری کی ہمشیرہ کیلئے دعائے صحت کی اپیل،تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کے عہدیدار محمد شاہد قادری کی ہمشیرہ لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے، قارئین اور صحافی برادری سے ان کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی اپیل کی گئی ہے، اللہ انہیں جلداز جلد صحت یاب کرے۔ آمین۔

Speech

Speech

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126