کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) الیکشن بورڈ نے ایک بار بوگس فہرستیں قرار دے کر الیکشن کروانے سے انکار کر دیا۔ الیکشن کمیٹی نے فیئر کام نہیں کیا۔ دوسری جانب عدالت نے بھی بوگس ووٹ ختم کر کے شفاف فہرستوں پر الیکشن کروانے کا آرڈر کیا ہے۔ لیکن افسوس کہ فہرستوں میں کہیں شفافیت نہیں۔ گزشتہ اجلاس میں ہم نے تمام گروپوں سے مشاورت کے بعد اختیار لیا تھا۔ لیکن اس کے بعد الیکشن کمیٹی کے چیئر مین حاجی مشتاق لاہوری نے ہمیں کام سے روک دیا۔ جس پر ہم کسی طرح بھی الیکشن نہیں کروا سکتے۔ ان خیالات کا اظہار چیئر مین الیکشن بورڈ چوہدری فرحان علی بسراء ، رانا افضل ، ملک غلام حسین ہنجوانی نے گزشتہ روز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک محمد اسماعیل نے کہا کہہ فہرستوں میں کہیں بھی کوئی ترتیب نہیں۔ درجنوں بوگس ووٹ سامنے آچکے ہیں۔ چوہدری ذوالفقار علی نے کہا کہ یہ سب کچھ الیکشن کو طول دینے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ انتظار حسین قریشی نے کہا کہ ہم لوگوں کو کو ووٹ دلوانے کا حق دلوانے کیلئے عدالت گئے اور فیصلہ ہمارے حق میں ہوا۔ حاجی مختیار حسین نے کہا کہ فہرستوں کو درست کرکے بروقت الیکشن کروائے جائیں۔ طارق پہاڑ نے کہا کہ اگر سابق صدر اور دیگر دوست الیکشن بورڈ کو تمام اختیارات دے چکے ہیں۔ تو پھر الیکشن کمیٹی کے سابق چیئرمین الیکشن بورڈ کو الیکشن کروانے سے کیوں روک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ الیکشن سے فرار چاہتے ہیں۔ ایسا نہیں ہونے دینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ووٹر فہرستوں میں بوگس ووٹوں کا اندراج۔ سابقہ صدر اور الیکشن کمیٹی ممبران کی سازش ہے۔ بدترین شکست دیکھ کر الیکشن ملتوی کروانے کی سازش کرنے لگے۔ اگر ہتھکنڈے استعمال کیئے گئے تو پھر نہ صرف سڑکوں پر آئیں گے بلکہ سابق صدر اور الیکشن کمیٹی کے نام نہاد چیئرمین کے گھر کے باہر دھرنا دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صدارت طارق محمود پہاڑ ، سینئر نائب صدر حاجی فاروق زرگر ، نائب صدر انتظار حسین شاہ قریشی ، ملک محمد قیصر ، فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی ، امجد مستری ، چوہدری شاہد عزیز گجر ، حاجی پائیندہ خان ، شیخ احسان اللہ ، رانا محمد آصف ، چوہدری ذوالفقار علی ، محمد اسلم ، سید سبطین شاہ ، سید نفیس شاہ ، زاہد محمد عارفی ، ملک الطاف حسین ، چوہدری طاہر خلیل ، میاں عبدالرحمن ، طاہر شاہ ، ندیم زبیری ، ملک ہارون ملانہ نے ایک اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حاجی مختیار حسین بروقت الیکشن کروانے کی بات کر کے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ فروری میں لیکشن ہونے تھے لیکن جون آنے کو ہے اور ابھی بھی شیڈول کا اعلان نہیں کیا جارہا۔ بلکہ بوگس فہرستوں پر دھاندلی کے ذریعے الیکشن کروا کر چور دروازے سے جیتنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ شہر کے تمام تاجر اس وقت تاجر اتحاد گروپ کے ساتھ ہیں۔ اور دھاندلی کی ہر کوشش ناکام بنا دی جائے گی۔ اگر فہرستوں کو درست کر کے الیکشن شیڈول جاری نہ کیا گیا تو سابق صدر اور نام نہاد چیئر مین کے گھروں کے باہر دھرنے دیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) دوستوں کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔ تاجروڑ کے تحفظ کا ہر ممکن خیال رکھوں گا۔ ڈاکٹر شمشاد عوامی تحریک اور غلامان لعل عیسن کا اپنی حمایت پر شکر گزار ہوں۔ امیدوار برائے صدارت طارق محمود پہاڑ کا گزشتہ روز اے جی ایل اور پی اے ٹی کے اجلاس میں اظہار خیال۔ انجمن تاجران کے متوقع الیکشن کی جوڑ توڑ عروج پر۔ پاکستانی عوامی تحریک اور انجمن غلامان لعل عیسن نے تاجر اتحاد گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنا امیدوار برائے فنانس ایاز خان نیازی کو تاجر اتحاد گروپ میں متفقہ طور پر دے دیا ہے۔ میٹنگ میں پاکستان عوامی تحریک کروڑ کے صدر ڈاکٹر محمود الحسن مصطفائی ، ملک ارشد بھمب ، صدر اے جی ایل ڈاکٹر شمشاد صدیقی ، پیر عادل شاہ قریشی ، ایاز خان نیازی ، شیخ محمد امین قادری ، پیر انور شاہ ، زبیر ایوب ساندھی ، عمران خان نیازی ، نقاش کاشی ، شاہد محمود گجر ، اسعد بھمب ، ماجد خان نیازی ، عمر بشیر رضوان اور کثیر تعداد میں تاجر موجود تھے۔ طارق محمود پہاڑ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا مجھ پر بڑا احسان ہے کہ میری سابقہ کابینہ کے تمام اراکین میرے ساتھ ہیں۔ جبکہ حاجی مختیار حسین کی کابینہ کے 3 ارکان نائب صدر ارسلان شاہ ، جوائنٹ سیکریٹری ملک الطاف حسین اور سیکریٹری اطلاعات شاہد خان درانی انہیں چھوڑ کر میرے ساتھ شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) دکان سے گھر جاتے ہوئے تاجر کو 3 ڈاکوؤں نے راستہ میں گن پوائنٹ پر لوٹ کر 70 ہزار 200 روپے سے محروم کر دیا۔ شور مچانے پر ڈاکو موٹرسائیکل اور جوتے چھوڑ کر بھاگ گئے۔ پولیس تھانہ کروڑ نے 2 افراد گرفتار کر لیئے۔ تفصیل کے مطابق 90 موڑ پر محمد ارشد ولد عبداللہ کی کباڑ کی دکان ہے اپنے 2 سالہ بچے کی جھرکل میں ڈاکٹر سے دوائی لے کر گھر چاہ وکیل والاہ موضع بچی والا واپس جا رہا تھا کہ ساڑھے آٹھ بجے مسرت چوک کے قریب پہنچا تو اچانک جھاڑیوں سے 3 افراد سامنے آگئے۔ اور پسٹل دکھا کر روکا اور قتل کی دھمکی دیکر 70 ہزار 200 روپے زبردستی چھین لیئے۔ شور و واویلہ پر قریبی فصلات میں پانی لگانے والے 2 افراد اعجاز احمد اور الیاس رضاء دوڑ کر آئے تو ملزمان جوتے اور موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ کروڑ نے 2 افراد ممتاز حسین ولد فقیر محمد اور تنویر حسین ولد امیر حسین کو گرفتار کر لیا۔