جیکب آباد (جیوڈیسک) جیکب آباد کے قریب گوٹھ گل محمد جکھرانی میں زہریلی چائے پینے سے ایک بچی جاں بحق اور خاتون سمیت 6 افراد بے ہوش ہو گئے۔ متاثرہ افراد کو اسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔
نواحی گوٹھ گل محمد جکھرانی میں ایک گھر میں زہریلی چائے پینے سے 3 سالہ بچی شکیلہ موقع پر ہی جاں بحق اور خاتون سمیت 6افراد بے ہوش ہو گئے۔متاثرین کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق چائے میں غلطی سے پتی کی جگہ چوہے مارنے والی دوائی ملا دی گئی جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔