کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے مشرقی صوبہ کنٹر میں امریکی ڈرون حملے میں کمانڈر سمیت 4 طالبان جنگجو ہلاک ہو گئے۔
صوبائی پولیس کے سربراہ جنرل عبدالحبیب سید خیل نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ ضلع واٹاپور کے گاﺅں کٹار میں کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 طالبان جنگجو مارے گئے۔
صوبہ لغمان میں ایک پولیس اہلکار کے گھر پر حملے اور جھڑپوں کے نتیجے میں تین حملہ آور ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ متعدد حملہ آوروں نے افغان مقامی پولیس کمانڈر سید حسین کے واقع گھر پر حملہ کیا۔
جوابی کارروائی اور فائرنگ کے تبادلے میں تین حملہ آور ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس کمانڈر اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئے۔