اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وجہیہ الدین ٹریبونل کی رپورٹ کے تحت پارٹی انتخابات میں دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے مرتکب پارٹی عہدیداروں کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بنی گالہ میں عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے اجلاس میں پارٹی انتخابات سے متعلق وجییہ الدین ٹریبونل کی رپورٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران عمران خان نے دیگر رہنماؤں کو آگاہ کیا کہ انہوں نے گزشتہ انتخابات کے تحت منتخب ہونے والے پارٹی عہدیداروں کو ہٹانے اوران کی جگہ مقامی اور صوبائی سطح پر عبوری سیٹ اپ لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کو پنجاب میں اہم عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے جب کہ پارٹی کے عبوری سیٹ اپ کی نگرانی میں خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے بعد پارٹی الیکشن کرائے جائیں گے۔