گوجرانوالہ: سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کی زیر نگرانی اشتہاریوں و جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موثر کارروائی جاری ہے۔ عوام اور پولیس کی مشترکہ کاوشوں سے شر پسندوں کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے۔
شہریوں کے تعاون سے ایمن آباد کو کرائم فری علاقہ بنائونگا۔ان خیالات کااظہار ایس ایچ او تھانہ ایمن آبادنے ”میڈیا” کے نمائندوں سے دوران گفتگو کیا۔انہوںنے کہاکہ پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں ‘ تھانہ ایمن کے مکینوں کے تحفظ کیلئے تن من دھن قربان کرنے سے دریغ نہیں کرونگا۔
انہوںنے کہا کہ میں نے اشتہاریوں’منشیات فروشوں اور ناجا ئز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے37اشتہاری’متعدد ناجائز فروش’اور خطرناک گینگ پکڑ لیا۔ملزمان کے قبضہ سے موبائل ‘نقدی سمیت دیگر قیمتی اشیاء بھی برآمد کیں جبکہ37اشتہاریوں کو بھی سلاخوں کے پیچھے دھکیلا۔آخر میں انہوںنے مزید کہاکہ امن و امان کی صورت حال میں بہتری لانے کیلئے امن و عامہ میں خلل ڈالنے والے عناصر کیخلاف آپریشنزجاری ہیں۔
ہر پولیس ملازم کو اس ضمن میں بہتر کارکردگی دکھا نا ہو گی ۔ سست روی کے شکار پولیس جوانوں کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔