سبی (محمد طاہر عباس ) عوامی مسائل کو بہتر طور پر اجاگر کرنے اور مقامی فعال صحافیوں کے مسائل مشکلات کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کا قیام کا اعلان کر دیا گیا سر پرست اعلی میر سلیم مرغزانی صدرجاوید بلوچ ، جنرل سیکر ٹری یار علی گشکوری منتخب صحافی قلم کی حرمت کی پاسداری اور معاشرے کے مسائل کو حل کرنے کی ذمہ داری پوری کریں۔ (میر سلیم مرغزانی، جاوید بلوچ)تفصیلات کے مطابق سبی یونین آف جنرنلسٹس ، آل پاکستان جنرنلسٹس کونسل سبی یونٹ، پاکستان گروپ آف جنرنلسٹس سبی کی مشترکہ کابینہ کا اہم اجلاس زیر صدارت صوبائی چیئرمین پاکستان گروپ آف جرنلسٹس ڈاکٹر عباس چشتی ہوا اجلاس میں میر جاوید بلوچ،میر محمد سلیم مرغزانی، حاجی سیعد الدین طارق ، سید طاہر علی ، یار علی گشکوری ،میر اعجاز احمد رند، راجیش کمار عرف گنگا، ارشاد احمد خلجی ، طاہرعباس، شہباز خان گورگیج ،محمد بابر ، باقر عباس، راشد خان ، جہازیب احمد گورگیج ، نیاز احمد نیازی،محسن جمالی کے علاوہ دیگر فعال صحافیوں نے شرکت کی اجلاس میں سبی پریس کلب کی کارکدگی اور عرصہ 15سال سے ممبر شپ نہ دینے کے حوالے سے گفتگو کی گئی اجلاس میں،جاوید بلوچ، یار علی گشکوری ، ڈاکٹر عباس چشتی ، طاہر عباس ، شہباز خان گورگیج، یار علی گشکوری ،راجیش کمار عرگنگا، ارشاد احمد خلجی نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے سبی میں شعبہ صحافت میں عوام کی آواز کو حکام بالا تا پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں سبی میلے کے موقع پر سبی پریس کلب کی جانب سے تو ہمارے نام ڈپٹی کمشنر کو فراہم کر دئیے جاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ امدادی رقم مل سکے لیکن عام دنوں میں ہمیں پریس کلب کے کسی بھی پروگرام یا پریس کانفرنسز میں نہیں بلایا جاتا ہے۔
جبکہ ہم نے کئی مرتبہ پرلیس کلب کے ممبر شپ کیلئے درخواستیں بھی دی لیکن تاحال ہمیں ممبر شپ نہین دی جاتی جبکہ پرلیس کلب کے عیدیداروں کے بھائی بیٹے اورعزیز وراشتے دار پرلیس کلب کے ممبر ظاہر کردئیے جاتے ہیں تو سبی کے فعال صحافیوں کے حقو ق پر کھلی ڈاکہ زنی ہے جس کی اب ہم کبھی اجازت نہیں دیں گے سبی پریس کلب کے تمام اہم عہدوں پر سرکاری ملازمین کا قبضہ ہے جو صحافت کو استعمال کرتے نظر آتے ہیں پاکستان کے آئین کے مطابق سرکاری ملازم صحافت کے پیشہ سے وابستہ نہیں ہوسکتا لیکن سبی میں کمشنر و ڈپٹی کمشنر کو معلوم ہے کہ سبی میں سرکاری ملازمت پیشہ افراد صحافی بن کر اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی کرتے ہیں۔
جبکہ صحافت کے نام پر جعلی صحافیوں کی بھر مار ہونے پر آج تک ان کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی سبی کے فعال صحافیوں نے اپنے جائز حقو ق کے حصول کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے باہمی مشاورت سے میر سلیم مرغزانی کو سرپرست اعلی۔ میر جاوید بلوچ صدر۔ یارعلی گشکوری جنرل سیکرٹری ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر عباس چشتی، نائب صدر حاجی سعید الدین طارق، ڈپٹی جنرل سیکر ٹری طاہر عباس، جوائنٹ سیکر ٹری ،اعجاز احمد رند،ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری راجیشن کمار عرف گنگار، رابط سیکرٹری شہباز خان گورگیج ، آفس سیکرٹری محمد بابر ، فنانس سیکرٹری طاہر علی ، پریس سیکرٹری سعید احمدسومرو، اسپورٹس سیکرٹری نیاز احمد نیاز،۔ چیئرمین مشاورتی کونسل ارشاد احمد، خجلی، ممبران میں باقر عباس، جہازیب احمد، محسن جمالی ، راشداحمد کو منتخب کرالیا گیا اس موقع پر میر سلیم مرغزانی ، جاوید بلوچ، یارعلی گشکوری و طاہر عباس دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ہمارے معاشرے کی انکھ اور کان ہیں صحافی کا کسی بھی معاشرے کی تعمیر وترقی سے نکار ممکن نہیں سبی کے چیدہ چیدہ مسائل کا حل ہماری سرفہرست میں رہا ہے انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی ممبر سازی کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ذمہ داری کے ساتھ صحافت کرنے والوں کی عزت کرتے رہیں گے لیکن صحافت کے نام پر لوٹ مار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی بعدازان اہم نوعیت کے فیصلے بھی کئے گئے۔