بغداد کو دنیا کا خطرناک ترین شہر قرار دے دیا گیا

Baghdad

Baghdad

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کے تحقیقاتی ادارے نے دنیا کے خطرناک ترین شہروں کی فہرست جاری کردی ، بغداد پہلے جبکہ پاکستان کے آٹھ شہر اس فہرست میں شامل ہیں۔ ورسک میپلی کروفٹ نے دہشت گردی سے متاثر دنیا کے چونسٹھ شہروں کی فہرست جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراق کا شہر بغداد سب سے زیادہ دہشت گردی کے نشانے پر ہے جبکہ پاکستان کے آٹھ شہروں کے باسی دہشت گردی سے نبرد آزما ہیں۔ فہرست میں پشاور ساتویں ، کوئٹہ نویں ، وزیرستان کا علاقہ حسوخیل دسویں نمبر پر ہے۔

کراچی سولہویں ، راولپنڈی ستائیسویں ، لاہور انتیس ، سکھر کا چونتیس اور اسلام آباد کا چوالیس واں نمبر ہے ۔ اس کے علاوہ افغانستان کے چار شہر جلال آباد ، کابل ، مزار شریف ، قندھاری ورسک کی لسٹ میں شامل ہیں ۔