امریکی سینیٹ میں این ایس اے کے جاسوسی پروگرام کا بِل مسترد

NSA

NSA

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی سینیٹ میں نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے جاسوسی پروگرام میں اصلاحا ت کا بل مسترد کر دیا۔بل مسترد ہونے کی صورت میں این ایس اےٹیلی فون ریکارڈ جمع کرنے کا کام جاری رکھے گی۔

امریکی سینیٹ میں این ایس اےکے جاسوسی پروگرام کے حوالے سےفریڈم ایکٹ نامی بِل پیش کیا گیاجس میں خفیہ ایجنسی کی جانب سےٹیلی فونریکارڈ جمع کرنے پرپابندی عائد کی گئی تھی، تاہم بل کے حق میں 57 اور مخالفت میں 42ارکاننے ووٹ کاسٹ کئے۔

مسودے کی منظوری کے لئے 60 ووٹوں کا ہونا ضروری ہوتاہے۔دوسری طرف ایوان نمائندگان میں اس قانونی مسودے کو 338-88 کی بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا تھا ۔ سینیٹ میں مسودہ مسترد کئے جانے پرامریکی خفیہ ایجنسی کافون ریکارڈ ز جمع کرنے کاکام ختم نہیں ہوسکے گا۔