ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری) ٹنڈوآدم کے نجی ہسپتال الحاج سلیمان روشن ہسپتال سے موٹر سائیکل چوری تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم حیدرآباد روڈ پر واقع الحاج سلیمان روشن ہسپتال میں بنگلہ روڈ کا رہائشی رانا وقار اپنے عزیز کی عیادت کر نے کے لئے گیا تو موٹر سائیکل چوری کرا بیٹھا رانا وقار کا کہناہے کہ میںاپنی موٹر سائیکل پارکنگ میں کھڑی کر کے اپنے عزیز کی عیادت کرنے کے لئے اندر گیا تھا۔
جب واپس آیا تو موٹر سائیکل اپنی جگہ پر موجود نہیں تھی جب ہسپتال انتظامیہ سے معلوم کیا تو انہوں نے کہا ہمیں معلوم نہیں واضع رہے کہ اس قسم کے واقعات کے پیش نظر ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال میں داخل ہونے سے قبل مین گیٹ پر بیرئر لگا کر گارڈ کو تعینات کر دیا گیا تھا جوکہ اندر داخل ہونے والی گاڑی کو ٹوکن دیتا جو کہ باہر جاتے ہوئے واپس لے لیا جاتا ہے متا ثرہ شخص رانا وقار نے بتایا کہ ٹوکن میرے پاس موجود ہے مگر میری موٹر سائیکل کوئی اور لے اڑا رانا وقار نے انتظامیہ سے موٹر سائیکل کا مطالبہ کر دیا۔