لاہور (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹ جیسے ادارے جہالت کی فیکٹریاں ہیں، افسوس کہ یہ ادارہ حکومت کی ناک تلے کام کرتا رہا۔
شاد باغ لاہور میں علمائے کرام کی ذمہ داریوں کے موضوع پر سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں مولانا سمیع الحق کاکہنا تھا کہ ایگزیکٹ والوں نے امریکا سمیت کئی ملکوں میں اندھیرا مچایا اور لاکھوں روپے میں جعلی ڈگریاں بیچیں، پاکستان میں ایک بھی مدرسے کی ڈگری جعلی نہیں، اگر نکل آئے تو مدرسہ ختم کر دیں گے۔