کراچی (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے کراچی میں پانی کا مسئلہ کھڑا کر کے اپنی رخصتی کا راستہ آسان کر لیا ہے، اب حکمرانوں کے لئے گھر جانے کے راستے آسان ہو جائینگے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے دھرنوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اپنی غفلت سے عوام میں تشویش پیدا کردی ہے جو لوگوں کو سڑکوں پر لے آئی ہے، انہیں ایسا لگ رہا ہے کہ عوامی دھرنوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے جو سیاست دانوں کو مشکل میں ڈال دے گا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سمندر کے شہر میں پانی کی بوندوں کےلئے ترستے شہری اس بات کی علامت ہیں کہ کراچی سے تبدیلی کی ریل گاڑی چل پڑی ہے جو جلد اسلام آباد کے ایوانوں تک پہنچے گی اور حکمرانوں کو بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا۔