کوہاٹ، مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق

Kohat

Kohat

کوہاٹ (جیوڈیسک) کوہاٹ میں مکان کی چھت گرنے سے بچی سمت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

کوہاٹ کے علاقہ گڑھی بہرام خان میں طارق خان نامی شخص کے دو منزلہ مکان کی چھت خستہ خالی کے باعث اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں 18 سالہ ہما، 20 سالہ سفینہ اور آٹھ سالہ بچی نورین جاں بحق ہو گئیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں دو سگی بہنیں اور ایک ان کی بھتیجی شامل ہیں۔مقامی لوگوں اور پولیس نے ملبہ ہٹا کر لاشوں کو نکال کر لیاقت میموریل ہسپتال منتقل کر دیا، واقعہ کے بعد علاقہ میں سوگ کا سماں ہے۔