پشاور (جیوڈیسک) ڈپٹی کمشنر کے آفس سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق 30 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پشاور میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144عائد کر دی گئی ہے جس کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش اور جلسے جلوسوں میں لائوڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ریاض محسود کا کہنا ہے کہ امیدوار اسلحے کی کھلے عام نمائش اور جلسوں میں لائوڈ سپیکر کے استعمال سے اجتناب کریں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔