لاہور (جیوڈیسک) ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
لاہور ایئرپورٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے متحدہ عرب امارات جانے والے سلیم نامی مسافر کے بیگ اور اس میں موجود سامان میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد کر لی۔
ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی ہیروئن کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے، ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے اور جلد ہی اس مکروہ دھندے میں ملوث دیگر ملزمان بھی گرفتار کر لئے جائیں گے۔