ہمارا نوجوان ملک کا قابل فخر اثاثہ ہے۔ راشد حسین ربانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر سید راشد حسین ربانی نے کہا ہے کہ ہمارا نوجوان ملک کا قابل فخر اثاثہ ہے ہمارے نوجوانوں میں ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے وہ اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت نوجوانوں کر ترقی دینے کے لئے متعدد منصوبوں پر کام کررہی ہے اور انشا اللہ ہم نوجوانوں کو مستقبل کا بہترین اثاثہ بنا ئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل موزیم کراچی میںاور نگزیب سلطان اکیڈمی کے زیر اہتمام حکومت سندھ کی جانب سے شہر کراچی میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر گولڈمیڈیل دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء پیپلز سیکریٹریٹ سندھ کے انچارج فرید انصاری، اسماء محمد علی شاہ اور گینز ورلڈ ریکارڈ ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان نے بھی خطاب کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر راشد حسین ربانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ اورنگزیب سلطان جو کہ سفیر امن پاکستان ہیں انہوں نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی تا اسلام آباد پیدل سفر کرکے ایک تاریخ رقم کی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔پیپلز پارٹی کے رہنماء فرید انصاری نے کہا کہ اورنگزیب سلطان ہمارے ملک کا قیمتی سرمایا ہیں قیام امن اور یکجہتی کے لئے ان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں اس موقع پر اسماء محمد علی شاہ نے کہاکہ پاکستان کی ترقی ،سلامتی اور عوامی خوشحالی کے لئے نوجوان اونگزیب سلطان کی تقلید کریں اس میں کوئی شق نہیں اگر محنت اور لگن سے جد وجہد کی جائے تو کامیابی قدم چومتی ہے جس کی مثال اورنگزیب سلطان ہے انہوں نے کہاکہ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے اورنگزیب سلطان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ اللہ پاکستان کو رہتی دنیا تک قائم و دائم رکھے انہوں نے ملک سے دہشت گردی اور لاقانونیت کے خلاف پاک فوج کے اقدامات کی تعریف کی تقریب کے اختتام پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو حکومت سندھ کی جانب سے گولڈمیڈل سے نوازا گیا ان میں اورنگزیب سلطان،ڈاکٹر فیصل ایوب،ڈاکٹر محمدزادہ،پروفیسر ڈاکٹر مجتبیٰ حسین،ڈاکٹر نسیم اختر ،دانش نظر،ڈاکٹر حکیم ذوالفقارعلی،شہزاد احمد،عمران خان ،ڈاکٹر محمد عارف ،مسکین شاہ،مہر النساء ،اعجاز احمد ،عبید الرحمن اعوان اور ڈاکٹر راحت ممتاز شامل تھے۔

 Rashid Hussain Rabbani

Rashid Hussain Rabbani