شمسہ فری بلڈ بنک کا قیام قابل تحسین ہے، چوہدری شبیر احمد کوٹلہ

Malka

Malka

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے ) شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن گلیانہ کے زیر اہتمام شمسہ فری بلڈ بنک کا قیام قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے گزشتہ روز شمسہ فری بلڈ بنک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حاجی امتیاز احمد اور ان کے صاحبزادے چوہدری سرفراز سبحانی نے جس خلوص اور درد کے ساتھ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن ،شمسہ فری ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور اب شمسہ فری بلڈ بنک کا آغاز گلیانہ اور گردونواح کے عوام کے لئے نعمت عظمیٰ ہے۔چوہدری شبیر احمد نے کہا کہ بطور عوامی نمائندہ میں چوہدری عابد رضا ایم این اے اور اپنی طرف سے ہر قسم اور ہر ممکن تعاون کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری سرفراز سبحانی کو میں گزشتہ بیس سالوں سے جانتا ہوں وہ بیرون ملک بھی تارکین وطن کے لئے ہروقت کوشاں رہتے ہیںاور اب یہ پاکستان میں چیئریٹی کے مختلف پراجیکٹس پہ کام کررہے ہیں ،اس ادارے کی بہتری اور کامیابی کے لئے جہاں اور جب بھی ہماری ضرورت پڑے ہم موجود ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر عزیزالرحمان مجاہد نے کہا کہ ہم شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن گلیانہ کے زیراہتمام ایک سو سے زائدخواتین کو تربیت دے رہے ہیں۔ہم نے ابھی تک بیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے عوامی فلاح کے پراجیکٹس پہ کام کررہے ہیں۔

شمسہ بلڈ بنک کے آغاز پہ ہی چوہدری سرفرازسبحانی نے اپنے خون کا عطیہ کرکے ایک نئی روایت ڈالی ہے ۔شمسہ کے چیئرمین حاجی امتیاز احمد نے چھ لاکھ روپے مالیت کی ایک گاڑی ایمبولینس کے لئے عطیہ کی ہے جس کو ہم بہت جلد آپریشنل کردیں گے۔شمسہ فری ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے ہم علاقے بھر کی خواتین اور بچیوں کو مفت ہنر مند بنائیں گے ہم اپنے بزرگ کے ملک محمد اشرف دھنگ وائس چیئرمین شپ کے لئے اپنے آپ کو پیش کرنے پر مشکور ہیں۔پی ایم اے ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری داکٹر محمد عباس چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم گلیانہ جیسے پسماندہ علاقے میں شمسہ فاونڈیشن گلیانہ اور شمسہ بلڈ بنک کے آغاز پہ حاجی امتیا ز احمد اور چوہدری سرفراز سبحانی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔تقریب میں مرحومہ شمسہ کی والدہ محترمہ نے پچاس ہزار اور وائس چیئرمین ملک محمد اشرف نے پچاس ہزارروپے شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن کو عطیہ کا علان کیا۔