کروڑ لعل عیسن کی خبریں 26/05/2015

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران کا الیکشن 14 جون کو متوقع، گزشتہ روز الیکشن بورڈ الیکشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں امیدوار اور ان کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئر مین الیکشن بورڈ چوہدری فرمان علی بصراء ، چیئر مین الیکشن کمیٹی حاجی مشتاق احمد لاہوری ، اکرم درانی ، حکیم محمد حسین ، منور حسین ، چوہدری ذوالفقار علی ، طارق محمود پہاڑ ، انتظار حسین قریشی ، شیخ بشیر مٹھو ، عبدالحمید کھیڑا ، اظہر مونی ، عبدالمنان ، تنویر جعفری ، ملک بشیر حسین سمیت تاجروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر فہرستوں میں شفافیت پر سیر حاصل بحث ہوئی اور طے پایا کہ امیدواروں کے نمائندوں کے ساتھ ملکر بوگس ووٹ فہرستوں سے نکال دیئے جائں گے اور نامکمل ووٹوں کو آئیندہ 4 روز میں مکمل کر لیا جائے گا اور30 مئی کو الیکشن شیڈول جاری ہوگا۔ الیکشن 14 جون کو کروائے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) اللہ تعالیٰ نے ہماری رہنمائی کیلئے قرآن کا نزول کیا اور انبیاء بھیجے۔ جن میں سب سے بڑا درجہ ہمارے نبی کا ہے۔ یوں تو سارے انبیاء شان والے ہیں لیکن حضور نبی کریم کی شان ہی نرالی ہے۔ حضور بشر نہیں بلکہ رب کے سچے رسول ہیں۔ اور رسولوں کی انجمن میں حضور جیسا کوئی نہیں ہو سکتا۔ حافظ سعید احمد قادری اپنے وقت کے جید عالم دین اور ولی تھے۔ جنہوں نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کی خدمت کیلئے گزاری۔ ادارہ جامعہ سعیدیہ رضویہ کی ترقی قاری اشفاق کی مرہونِ منت ہے۔ مقررین۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز جامعہ سعیدیہ رضویہ عید گاہ شمالی کروڑ لعل عیسن میں ایک عظیم الشان جلسہ دستار فضیلت ، تقسیم اسناد و عرس مبارک حضرت مولانا حافظ سعید احمد قادری منعقد ہو ئی۔ جس میں ملک بھر سے علمائے کرام مفتی احمد رضا اعظمی ، مولانا احسان اللہ ، علامہ ارشاد اویسی ، قاری مشتاق ، قاری اللہ ڈتہ شاکر ، مولانا ابو بکر چشتی اور مولانا عبدالحمید فیضی نے خطاب کیا۔ جلسہ کی صدارت جماعت اہل سنت کے ڈویژنل آرگنائزر اور مہتمم مدرسہ جامعہ سعیدیہ رضویہ علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی نے کی اور مہمان خصوصی پیر آف چھتر شریف سید محمد غوث شاہ گیلانی ، پیر آف سواگ شریف ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، عوام دوست گروپ کے سربراہ چوہدری اطہر مقبول اور پیر محمد اسماعیل نظامی تھے۔ مہمانانا گرامی میں فقیر عبدالقیوم بھکر ، پیر سید اللہ بخش شاہ بستی خیر شاہ ، سید عنایت شاہ بخاری تولے شریف ، ملک عبدالشکور سواگ سابق ایم پی اے تھے۔ مقررین نے کہا کہ محمد عربی ۖ کی غلامی کے بغیر ہم مسلمان نہیں ہو سکتے ۔ تاجدار گولڑہ عظیم ہستی تھے۔ جنہوں نے اسلام کی آبیاری کیلئے بے پناہ کام کیا۔ جھوٹی نبوت کا دعویٰ کرنے والے مرزا غلام احمد قادیانی کو مناظرے سے بھگا کر جھوٹی نبوت کے توبوت میں آخری کیل ٹھونک کر اپنے نانا کے دین کا مکمل دفاع کیا اور سرفراز رہے۔ آپ کی خدمات تا قیامت سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ کی بڑی کرامات ہیں۔ لیکن آپ بھی فرماتے کہ میں اس قابل ہوتا کہ آخری نبیۖ کے نعلین کے تسمے کھول سکتا۔ جن کا مکان کوئی نہیں جانتا ان کا مقام کون جان سکتا ہے۔

قرآن وہ مقدس کتاب ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اتارا۔ یہ کتاب منعفت بخش کتاب ہے۔ انسان کی بھلائی دنیا و آخرت کی بہتری کیلئے چشم ہدایت ہے۔ حافظ سعید احمد قادری سچے عاشق رسول تھے۔ قائد اہل سنت علامہ شاہ احمد نورانی نے بھی آپ کو مجاہد اہل سنت قرار دیا تھا۔ آپ کی اسلام اور مسلک اہل سنت کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ آج ہم حافظ سعید آحمد قادری کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمع ہیں۔ ادارہ جامعہ سعیدیہ کی ترقی قاری محمد اشفاق سعیدی کی مرہون منت ہے۔ ادارہ سے سالانہ سینکڑوں طلبا حافظ قاری اور عالم بن کر ملک کے کونے کونے میں مسلک اہل سنت کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ آخر میں قاری محمد اشفاق سعیدی نے پیران عظام ، علمائے کرام اور سینکڑوں عقیدت مندوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ میں نے ممبر رسول پر کھڑا ہو کر ہمیشہ کلمائے حق کہا۔ جامعہ سعیدیہ کی جب بنیاد رکھی گئی تو سیاسی ڈیروں پر مذاق اڑایا جاتا تھا اور خصوصاً اور وقت کے وزیر ستان یہ کہا کرتے تھے کہ اب یہ مسجد نہیں بن سکے گی لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے مقبول بندوں چوہدری مقبول احمد اور چوہدری اطہر مقبول کو یہ سعادت بخشی جنہوں نے مسجد کی پوری بلڈنگ کو مکمل کروانے کا کام اپنے ذمہ لے لہا اور آج یہ مسجد آپ کے سامنے ہے۔ بعد ازاں تمام حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

Crore Lal Esain News

Crore Lal Esain News