دمشق (جیوڈیسک) شامی کردوں کی تنظیم وائی پی جی داعش کے جنگجوؤں سے لڑائی کرتی دکھائی دیتی ہے۔ تنظیم وائی پی جی کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے میں شام میں داعش کو مسلسل شکست کا سامنا ہے۔
المبروکہ پر قبضے کے بعد داعش کے گڑھ صوبہ رقہ جانے والا راستہ کُردوں کے لئے کھل گیا ہے۔
شام میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری کا کہنا ہے رواں ماہ شامی فوج نے داعش کو شکست دے کر چار ہزار کلومیٹر علاقہ کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔